1 مئی 2013 - 19:30
ہندوستان، نئی دہلی احتجاجی مظاہرہ

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں انیس سو چوراسی میں سکھوں کے قتل عام کے ملزموں کو بری کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گيا۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق کانگرس کے رہنما سجن کمار کو سکھوں کے قتل عام کے الزام سے بری کیے جانے کے بعد نئی دہلی میں اس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گيا اور اس قتل عام کے ذمہ دار افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گيا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور سجن کمار کو بری کرنےکے فیصلے کو سکھوں کے خلاف بےانصافی قرار دیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے کل سجن کمار کو انیس سو چوراسی میں سکھوں کے قتل عام کے الزام سے بری کردیا تھا۔

واضح رہے کہ انیس سو چوراسی میں اپنے سکھ محافظوں کے ہاتھوں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھوں پر شدید حملے کیے گئے جن میں کم از کم تین ہزار سکھ مارے گئے تھے۔
.......

/169